سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ،مکمل طور پر صحت مند اور فٹ قرار

میڈیکل بورڈ نے کے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے ہیں جن کے بعد طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی‘ڈاکٹر عاصم یوسف

راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف سمیت سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق چیئرمین کو مکمل طور پر صحت مند اور فٹ قرار دے دیا ہے ڈاکٹر عاصم یوسف نے پیر کے روز اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین سے ملاقات کی۔

ڈاکٹر عاصم یوسف کے ہمراہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم بھی موجود تھی۔ 4 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے سابق چیئرمین کا طبی معائنہ کیا۔ میڈیکل بورڈ نے ایک گھنٹے تک سابق چیئرمین کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مکمل طور پر صحت مند اور فٹ قرار دیا ہے تاہم ڈاکٹر عاصم یوسف کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سابق چیئرمین کے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے ہیں جن کے بعد سابق چیئرمین کے طبی معائنے کی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔

Comments are closed.