راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کل 4 گھنٹے میں بغیر کسی بحث ترمیم پاس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور انصاف کے نظام کو ایسے ہی دفن کیا جاتا ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔
Comments are closed.