یاسین ملک کی طبیعت کے حوالے سے ہمیں کوئی خبر نہیں : مشعال ملک

اسلام آ باد(آن لائن) کشمیری حریت پسند رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی طبیعت کے حوالے سے ہمیں کوئی خبر نہیں ہے۔وہ پانچ دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ دن ہو گئے ہیں یاسین ملک کی بھوک ہڑتال چل رہی ہے ۔ انہیں جیل میں ادویات تک نہیں دی جا رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی طبیعت کے حوالے سے کوئی خبر نہیں، ہم اپنی طرف سے خط بھی جاری کر چکے ہیں، کشمیری رہنماوٴں کو قتل کیا جا رہا ہے، رضیہ سلطانہ نے بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو خط دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں یو این آفس روزانہ آتے ہیں اور کشمیریوں پر ظلم کے حوالے سے یادداشت جمع کرواتے ہیں، یو این آفس میں جو روایہ اختیار کیا گیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ میرا شوہر مرنے کی حالت میں ہیں، ابھی تک ان پر ظلم ہو رہا ہے، ہمارے بھی حقوق ہیں، کشمیریوں کے الگ سے رولز بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کمزور نہیں، کشمریوں کی آزادی کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے، مجھے ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے میں بھارت میں ہوں۔

Comments are closed.