کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مندی کا رجحان غالب آگیا ،مارکیٹ ٹریدنگ کے دوران 92ہزار966پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم بازار حصص کی تیزی عارضی ثابت ہوئی اور پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی کے ایس ای 100انڈیکس282پوائنٹس گھٹ کر92ہزار پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 42ارب روپے کا خسار برداشت کرنا پڑا جبکہ 44.24فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبارکا آغاز تیزی کیساتھ ہوا تھا اور مارکیٹ تاریخ کی بلند سطح 92966پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا بعد ازاں فروخت کے دباو سے مارکیٹ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی جس کے بعد بازار حصص کی سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 282.88پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 92ہزار304روپے سے کم ہو کر 92ہزار21پوائنٹس پر آگیا اسی طرح175پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس28ہزار840پوائنٹس سے گھٹ کر28ہزار664پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس58ہزار659پوائنٹس سے کم ہوکر 58529پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 42ارب19کروڑ62لاکھ77ہزار940روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 118کھرب58ارب68کروڑ65لاکھ42ہزار311روپیسے کم ہوکر118کھرب16ارب49کروڑ2لاکھ64ہزار371روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو 30ارب روپے مالیت کے88کروڑ91لاکھ66ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 32ارب روپے مالیت کے75کروڑ26لاکھ64ہزارحصص کے سودے ہوئیتھے۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ روز مجموعی طور پر452کمپنیوں کا کاروبارہواجس میں سے 201کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،200میں کمی اور51کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب8کروڑ86لاکھ،سنر جیکو پاک7کروڑ16لاکھ،پاور سیمنٹ3کروڑ91لاکھ،سوئی سدرن گیس 3کروڑ74لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٴکے اعتبار سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے بھاومیں 233.34روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت18900.67روپے ہو گیا اسی طرح93.00روپے کے اضافے سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت2353.00روپے پر جا پہنچی جبکہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے بھاومیں 35.49روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1239.22روپے ہو گئی اسی طرح 35.43روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 7406.66روپے پرآ گئی۔
Comments are closed.