راولپنڈی (آن لائن )اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں وکلا صفائی کی 35 گواہوں پر جرح مکمل ہوگئی جبکہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے 8نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ۔پانی پی ٹی ائی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ بشری بی بی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں ۔ادھر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا وکلا صفائی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل کرلی۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس جبکہ بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے گواہوں پر جرح کی ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے 342 کے بیان کے لیے آٹھ نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ۔آٹھ نومبر کو عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 342 کے بیان کے سوال نامے فراہم کرے گی ۔عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آٹھ نومبر تک ملتوی کر دی۔ ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی آفیسر میاں عمر ندیم کے بیان پر 3 مہینے جرح جاری رہی۔وکیل صفائی 37 ویں سماعت پر جرح مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری ظہیر عباس نے 20 سماعتوں میں جرح مکمل کی۔بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے 14 سماعتوں میں جرح مکمل کی۔ تفتیشی افیسر پر جرح 30 جولائی کو شروع ہوئی تھی۔تفتیشی افیسر کے بیان پر آج جرح مکمل ہوئی۔
Comments are closed.