لاہور (آن لائن) رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر گھر کی خواتین کا رقص دیکھنے والے مرد ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کرتے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے دیدار نے انکشاف کیا کہ وہ شوبز اور تھیٹر انڈسٹری کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھیں، ان کا کوئی ارادہ اور شوق نہیں تھا
، انہیں ڈانس نہیں آتا تھا لیکن ان کی بڑی بہن نرگس اور والدہ نے انہیں رقاصہ بننے کا کہا، جس پر انہوں نے پہلے رقص سیکھا پھر انڈسٹری جوائن کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں اداکاری، رقص، اسٹیج، موسیقی اور ڈراموں کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا، اگلے 100 سال میں بھی ایسا نہیں ہو سکتا۔اداکارہ دیدار کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں شادیوں پر ڈانس مقابلوں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، گھر کی تمام خواتین مختصر کپڑوں میں ڈانس کرتی ہیں لیکن ان ہی گھرانوں کے مرد ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کرتے۔
Comments are closed.