’امید ہے نئی امریکی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی‘ بلاول کی ٹرمپ کو صدر بننے پر مبارکباد

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں جیت پر مبارکباد دی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے انتخاب اور تاریخی واپسی پر مبارکباد دیتا ہوں، امریکہ کے عوام نے انہیں اور ان کی ٹیم کو شاندار فتح دلائی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈونلد ٹرمپ کو یہ جنگ مخالف کامیابی ملی ہے، یہ جنگ مخالف مینڈیٹ ہے اس لیے ہمیں امید ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ امن کو ترجیح دے گی اور دائمی عالمی تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کرے گی۔

Comments are closed.