پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،جنرل ساحرشمشاد

رسالپور(آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہدآزادی میں ان کیساتھ کھڑا ہے۔وہ رسالپورپی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں گریجویشن پریڈ سے خطاب کررہے تھے۔پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں پاس آوٴٹ کیڈٹس نے سلامی دی ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادمرزانے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہدآزادی میں ان کیساتھ کھڑا ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزانے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں،اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کا حامی ہے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔

Comments are closed.