ٹرمپ کے آنے سے پاک امریکہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں مضبوطی کے خواہاں ہیں َ ۔ دونوں ممالک کے پرانے تعلقات ہیں۔ ٹرمپ کے آنے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ بلکہ ان میں مزید مضبوطی آئے گی ۔ بھارت یاسین ملک کو فوری طبی سہولیات فراہم کرے ۔ عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت فوری بند کروانے کے لئے کردار کے خواہاں ہیں ۔ وزیراعظم گیارہ نومبر کو ریاض سمٹ میں شرکت کے لئے سعودی عرب جائیں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کو ملک خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ۔ ترجمان نے کہا پاکستان غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ ہم فلسطین کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں ۔ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ جبکہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی تحقیقات جنگی جرائم کے قوانین کے تحت ہونی چاہیے ۔

ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ حر یت رہنما یا سین ملک کی خراب صحت اور بگڑتی ہوئی حالت تشویشناک ہے وہ بھوک ہڑتال پر ہیں ۔ بھارتی انتظامیہ انھیں فوری صحت کی سہولیات فراہم کرے ۔ ترجمان نے کہا وزیراعظم شہباز شریف گیارہ نومبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ جہاں وہ ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے ۔ سمٹ میں مسئلہ فلسطین بھی زیر غور آئے گا ۔ جبکہ وزیراعظم اس موقع پر عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہا تیرہ نومبر کو وزیراعظم تیرہ نومبر کو باکو اور آذ ر بائیجان کا بھی دورہ کریں گے ۔ باکو میں وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی سمٹ میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا سمٹ میں شرکت کے دوران وزیراعظم دوسرے ممالک کے رہنماوں سے س ائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

ترجمان نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں مضبوطی کے خواہاں ہیں َ ۔ دونوں ممالک کے پرانے تعلقات ہیں ٹرمپ کے آنے سے دونوں ممالک کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ہے ۔ چینی شہریوں پر حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوے ترجمان نے کہا کہ چینی باشندوں کی سیکورٹی پر بات چیت کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے چینی سفارتخانے کا بھی اس سلسلے میں دورہ کیا ہے ۔

Comments are closed.