اسلام آباد (آن لائن )پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء فاروق ایچ نائیک کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور آئینی بنچ کے سربراہ کے اختیارات کے سوال پرمیڈیاکووضاحتیں دیتے ہوئے کہاہے کہ آئینی بینچ کے ججز سپریم کورٹ کے ججز ہیں، چیف جسٹس عدلیہ کی باپ کی طرح ہے،آئینی بینچ کے سربراہ سپریم کورٹ کے جج ہیں،سپریم کورٹ کے تمام ججز کی پاور ایک جیسی ہوتی ہے،چیف جسٹس کے پاس ایڈمنسٹریو پاور زیادہ ہوتی ہے ہم سب کو چیف جسٹس کی عزت کرنی چاہیے
، سپریم کورٹ میں میڈیاسے گفتگومیں فاروق ایچ نائیک نے چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ انتظامی سربراہ ہیں اس لیے ان کے اختیارات ہیں۔واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیاپربحث چل رہی ہے کہ کس کے اختیارا ت سب سے زیادہ ہیں نئے آئینی بنچ کے سربراہ اور عام ججزمیں کیافرق ہے اس کے حوالے سے وکلاء کی مختلف آراء بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔حامدخان ایڈووکیٹ سمیت بعض وکلاء رہنماء 26ویں آئینی ترمیم کوآئین وقانون کے خلاف قرار دے رہے ہیں۔
Comments are closed.