اسلام آباد(آن لائن)پاکستان نے امریکی انتظامیہ سے آصف مرچنٹ کیس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے اس تک قونصلر رسائی کا درخواست کر دی ہے ۔دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی انتظامیہ سے آصف مرچنٹ کے کیس کی تفصیلات مانگی ہیں
‘پاکستانی سفارتخانہ نے امریکی انتظامیہ سے آصف مرچنٹ کی قومیت کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے آصف مرچنٹ تک قونصلر رسائی کی فراہمی کی درخواست بھی کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ فی الوقت باکو میں وزیراعظم کی بھارتی وزیراعظم سے کسی ملاقات کے طے ہونے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ترجمان کے مطابق برطانیہ میں قاضی فائز عیسی پر حملے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں‘اس حوالے سے برطانوی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.