راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ ٹیکسلا کے مقدمہ میں گرفتار سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 یوم کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ 14 نومبر کو ملزم کو عدالت میں پیش کر کے تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اٹک جیل سے رہائی کے بعد اعظم سواتی کو گرفتار کیا تھا جنہیں 2 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر گزشتہ روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ ملزم تھانہ ٹیکسلا کے 5 اکتوبر کے مقدمہ میں نامزد ہے ملزم سے مختلف پہلوؤں پر ابھی تحقیقات کرنا ہیں لہٰذا ملزم کا 14 یوم کا جسمانی ریمانڈ جاری کیا جائے اس موقع پر ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس پہلے دوروزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکی
اعظم سواتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اس وقت دوبارہ گرفتار کیا گیا جب وہ اٹک جیل سے رہا ہوئے حالانکہ اعظم سواتی کو محض سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لہٰذا مزید ریمانڈ کی بجائے انہیں مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے تاہم عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 یوم کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
Comments are closed.