سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاوٴس رینٹ الاوٴنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کے ہاوٴس رینٹ اور الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے،ہاوس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیا ،جوڈیشل الاونس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا۔

Comments are closed.