عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، سپریم کورٹ
مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے جدید ترین طریقہ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائیگا ،اعلامیہ
اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں عدالتی اصلاحات کے تحت کمزور طبقے کے مقدمات کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی اور فراہمی میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے قلیل مدتی اور وسط مدتی پالیسی پر جائزے کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مختلف شعبہ جات سے پروفیشنلز کی ایک ٹیم نے عدالتی نظام کے موجودہ وسائل، اثرات اور مواقع کا جائزہ لیا، اس مشق کا مقصد اصلاحات کے منصوبے کو قابل عمل بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا تھا۔
اعلامیے کے مطابق مجوزہ عدالتی اصلاحات کے تحت معاشرے کے کمزور طبقہ کے مقدمات کو ترجیح دی جائے، اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ عدالتی اصلاحات اور مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے جدید ترین طریقہ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائیگا،
عدالتی اصلاحات کے نئے ڈھانچے کی تشکیل اور عمل درآمد کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے لی جا رہی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی طور پر مختلف پس منظر رکھنے والے پروفیشنلز، عدالتی عملے، نظام انصاف کے اہم کردار یعنی وکلاء تنظیموں سے رائے لی جا رہی ہے، عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی۔
Comments are closed.