وزیر اعظم سے وی آن گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم سے وی آن گروپ کے چیئرمین آوگی کے فیبیلا  کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے ،آئندہ تین سالوں میں پاکستان سے IT کی برآمدات کو 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں،دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،پاکستان میں تیز تر اور قابل اعتماد انٹر نیٹ سروسز کے لئے 5G انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،5 جی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویڑن کا حصول ممکن ہو سکے گا ،پاکستان میں کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وی آن کی سبسیڈئری JAAZ گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار کر رہا ہے،پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹائز یشن اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالیسے وی آن گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ،وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے،ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ،وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

Comments are closed.