پاکستان میں آج کے دن کا سب سے بڑا اور اہم سوال صرف ایک ہے ، بجلی کی بچت اور بلوں میں کمی

پاکستان میں آج کے دن کا سب سے بڑا اور اہم سوال صرف ایک ہے ، بجلی کی بچت اور بلوں میں کمی کیسے کی جائے؟

اس مقصد کے لیئے آپ ان سات چیزوں کا خیال رکھیں تو مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکتے ہیں ۔

ہمارے والدین اکثر ہم پر زور دیتے ہیں کہ غیر ضروری لائٹس کو بند رکھا جائے اور ان کی ڈانٹ بلاجواز نہیں۔ بجلی بچانے کے لیے آپ ان سارے اپلائنسز مثلاً پنکھے، لائٹس، ٹی وی، کمپیوٹر کے سوئچ آف کر کے بجلی کا استعمال کم کر سکتے ہیں ۔

دوسرا ، کم توانائی استعمال کرنے والے آلات استعمال کریں۔ انرجی سیور بلب یا ایل ای ڈی لائٹس روایتی بلب کے مقابلے میں بہت کم توانائی استعمال کرتی ہیں۔۔بلب کے علاوہ بھی اب مارکیٹ میں انورٹر پر مبنی ریفریجریٹر، اے سی اور واشنگ مشینز دستیاب ہیں ، ان کا استعمال آپ کے بلوں میں دو تہائی کمی لا سکتا ہے ۔

گھروں میں اے سی کا استعمال اب ایک معمول بن گیا ہے، لیکن اگر انھیں محتاط طریقے سے استعمال کیا جائے تو بجلی کا بل کم کرنا ممکن ہے۔رات کو ٹائمر آن رکھنا بہتر ہوتا ہے تاکہ اے سی مناسب ٹھنڈک کے بعد خود بخود بند ہو جائے۔

یاد رکھیں کہ بجلی کا بل، کنکشن اور کیبل پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ اگر کیبل معیاری نہیں اور کنکشن کمزور یا متزلزل ہے تو یہ کم وولٹیج پیدا کرتا ہے جس سے بل میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ان آلات کا سال میں کم از کم ایک بار جائزہ لیا جانا چاہیے۔ گھر میں اے سی اور فریج کے فلٹرز کی باقاعدگی سے صفائی سے بھی بجلی کی کھپت میں کمی آ سکتی ہے۔

گھر میں کھانا پکاتے یا گرم کرتے وقت آپ پورے مائیکرو ویو اوون کو استعمال کیے بغیر صرف اوون کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ واشنگ مشین میں ’ہاٹ واٹر سیٹنگ‘ (گرمی پانی کی سہولت) کا استعمال نہیں کرتے تو اس سے بھی بجلی کے بل میں ایک واضح کمی نظر آئے گی۔

آپ اپنے بجلی کے بل پر دیکھ سکتے ہیں کہ کن اوقات میں فی یونٹ ریٹ زیادہ ہوتا ہے اور کن اوقات میں کم۔ آپ مہینے کے دوران اپنے بجلی کے میٹر پر ریڈنگ دیکھ کر بل کا اندازہ لگا سکتے ہیں یا بجلی کے استعمال کو ضرورت کے تحت کم یا زیادہ کرسکتے ہیں۔

بجلی بچانے کا سب سے اہم طریقہ شمسی توانائی کا استعمال ہے اور سولر پینلز کو اب ایک سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، یعنی ایک بار اگر پیسے لگا کر گھر کو سولر پر منتقل کر لیا جائے تو کتنے پیسے بجائے جاسکتے ہیں۔سولر پینلز کا استعمال ایک بہترین متبادل اور زندگی بھر کے لیئے ایک سود مند سرمایہ کاری ہے۔

Comments are closed.