شمالی کوریا نے بحیرہ زرد کی طرف کروزمیزائل داغے دیئے،جنوبی کوریا
سیئول (آن لائن)جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہ زرد کی سمت کروز میزائل داغے ہیں۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ کروز میزائل مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے فائر کیے گئے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میزائلوں کے بارے میں تکنیکی تفصیلات شامل نہیں ہیں کہا گیا ہے کہ ہماری فوج امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون میں اپنی مکمل تیاری جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ وہ اپنی جنگی صلاحیتوں کو مضبوط بنا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی صدارت میں نیشنل ڈیفنس کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی منعقد ہوا۔غور طلب بات یہ ہے کہ یہ میزائل تجربات 17تا31 اگست کو امریکہ اور جنوبی کوریا کی ’الچی فریڈم شیلڈ‘ فوجی مشق کے بعد کیے گئے ہیں۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا اورامریکہ کی فوجی مشقوں نے شمالی کوریا پرجوہری جنگ کے خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے
Comments are closed.