وزیر اعظم نے صوبائی حکومت سے بم دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی،وزیراعظم نے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

Comments are closed.