اسلام آبا د(آن لائن)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہا کیا ہے ،اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ درجنوں افراد کی شہادت اور زخمی ہونے کی خبر سے دل افسردہ ہے،واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے،جے یو آئی کارکن ہسپتال پہنچ کر تعاون کریں،اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے،غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
دوسری جانب جے یو آئی کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ میں بیگناہ انسانی جانوں کی ضیاع پر دکھ ہوا حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی ہے ،جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے اپنے مذمتی بیان میں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ میں بیگناہ انسانی جانوں کی ضیاع پر دکھ ہوا ،حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ میں ناکام ہوچکی ہیں،ریلوے اسٹیشن جیسے حساس مقام پر دھماکہ انتظامی غفلت کی انتہا ہے ،معصوم مسافروں کی شہادت پر دکھ ہوا ،معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی ہے ، بم دھماکہ میں شہید ہونے والے شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے، تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کیا جائے ۔
Comments are closed.