بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر لیا،سردیوں میں گیس کے بجائے سستی بجلی استعمال کریں ، سردار اویس لغاری

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے گذشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر کے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر لیا ۔ قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری ہے ، بجلی سستی کرنے سے صنعتوں کی پیداوار بڑھے گی ، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں ملک و قوم کی بہتری کے لئے کام تیزی سے جاری ہیں یہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح بھی ہے ۔ انہوں نے کہا بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کر کے وزیر اعظم نے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کیا ہے ۔

قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا بجلی کے اضافی استعمال پر صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ ہوا ۔ صارفین انڈسٹری کو چھبیس روپے تک اضافی استعمال پر ریل یلیف دیا جائے گا ۔ کوشش ہے ہر سال چھ ماہ کے لئے ایسا پیکیج لے کر آئیں ۔ بجلی کا سہولت پیکیج گھریلو اور صنعتی صارفین سب کے لئے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کو بھی بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔ ملک میں معا شی سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے ۔ بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کو فروغ ملے گا ۔ انہوں نے کہا نئے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ۔

جن منصوبوں کو دو ہزار اٹھارہ میں ختم ہونا تھا وہ اب دو ہزار چھبیس میں مکمل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا این ٹی ڈی سی کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام درست نہیں ہے ۔ جبکہ ٹرانسمیشن لائنز کا بر وقت مکمل نہ ہونا مہنگی بجلی کی ایک وجہ ہے ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد ترسیلی نظام کو تین کمپنیز میں تقسیم میں کیا جائے گا ۔ جس سے بجلی کی کرید و فروخت کا نظام بھی بہتر ہو گا ۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوے کہا کہ لوگ سردیوں میں مہنگی گیس کے بجائے سستی بجلی پر اپنی ضروریات کو پورا کریں ۔

Comments are closed.