بائیڈن کا عہدہ چھوڑنے سے قبل یوکرین کو اربوں ڈالرز کی امداد دینے کا منصوبہ

واشنگٹن (آن لائن)وائٹ ہاؤس نے جنوری میں موجودہ صدر جو بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے پہلے یوکرین کو اربوں ڈالرز کی سیکیورٹی امداد دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر ایجنسی کو بتایا کہ جنوری میں صدر جو بائیڈن کی مدت ختم ہونے سے پہلے انتظامیہ یوکرین کو ممکنہ مضبوط ترین پوزیشن میں لانے کے لیے آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2022ء میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے امریکا یوکرین کو 64.1 بلین ڈالرز سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔وائٹ ہاؤس کا مقصد یوکرین کو مزید 9 بلین ڈالرز کی فوجی امداد بھیجنا ہے۔نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی یوکرین کی مدد پر تنقید کرتے ہوئے مستقبل کی حمایت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.