کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کردی

کویٹہ(آن لائن)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کُش حملہ کرنے والے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر کالعدم تنظیم نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔دفاعی و سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس تصویر کا فورنزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشتگرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے ۔تصویر میں دہشتگرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہیدہشت گرد رفیق نے ہوش ربا طور پر جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کورکا ہے اِسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کی طرف سے مہیا کئے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔پوری قوم کو ان فارن فنڈڈ دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ ملکر چلنا ہوگا تاکہ ان ملک دشمنوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

Comments are closed.