راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملے جاری رہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 208 ہے۔ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے۔رواں سیزن میں ابتک ڈینگی سے 11مریض جان کی بازی ہار گئے۔رواں سیزن ابتک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 5715 تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے 37 مریض بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال 66 ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔18 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور 25 فوجی فاؤنڈیشن 62 مریض دیگر پرائیویٹ اسپتال میں داخل ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 42 مریض پوٹھوہار ٹاؤن 6 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ 12 اور چکلالہ کنٹونمنٹ 2 سے 3مریض آئے۔گوجرخان سے 1 مریض کلر سیداں 3 پوٹھوہار رولر سے 6 ٹیکسلا سے 5 کہوٹہ سے 2 مریض رپورٹ ہُوئے۔ رواں سیزن میں ابتک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 5339 ایف آئی آر درج گئی ہیں۔1819عمارتیں سر بمہر3325 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ابتک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر 2 کروڑ 16 لاکھ 62 ہزار روپے 500 جرمانہ کیا گیا۔
Comments are closed.