الیکشن کمیشن ،سیاسی جماعتوں اور این جی اوز کی مشترکہ کاوشیں
ملک میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ، 10 فیصد سے زیادہ صنفی فرق والے اضلاع کی تعداد 80 سے کم ہو کر 30 رہ گئی
اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن ،سیاسی جماعتوں اور این جی اوز کی مشترکہ کاوشوں سے ملک میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے اندراج میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ووٹرز کے لحاظ سے 10 فیصد سے زیادہ صنفی فرق والے اضلاع کی تعداد 80 سے کم ہو کر 30 رہ گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2021 میں ایسے اضلاع جن میں خواتین اور مرد ووٹرز کی تعداد میں بہت زیادہ فرق تھا کی مجموعی تعداد 80تھی جن میں صرف خیبرپختونخوا کے28 بلوچستان کے 26، پنجاب کے 17 اور سندھ کے 9 اضلاع شامل تھے رپورٹس کے مطابق وہ اضلاع جہاں خواتین ووٹرز کا تناسب 45 فیصد سے کم ہے، ان کی تعداد خیبرپختونخوا میں 28 سے کم ہو کر 8، بلوچستان میں 26 سے کم ہوکر 19 اور سندھ میں 10سے کم ہوکر 3 پر آ گئے ہیں جبکہ پچھلے سال تک پنجاب میں ایسا صرف ایک ضلع تھا اور اب یہ واحد صوبہ بن گیا جس کے 41 اضلاع میں سے ہر ایک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 45 فیصد سے زیادہ ہے رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بھی خواتین ووٹرز کا تناسب 47 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ نومبر 2021 میں ایسے اضلاع کی تعداد صرف 7 تھی جن میں پنجاب میں پانچ اور بلوچستان کے دو اضلاع شامل تھے رپورٹس کے مطابق پنجاب کا ضلع چکوال خواتین کے رجسٹرڈ ووٹرز کے لحاظ سے سرفہرست ہے جس میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں 49.50 فیصد خواتین ہیں اس کے بعد تلہ گنگ میں (49.06فیصد صحبت پور میں (48.73 فیصد، جہلم میں (48.62فیصد)، راولپنڈی میں (48.59 فیصد)، اٹک میں (48.39 فیصد) ، خوشاب میں (48.26فیصد) اور اوستہ محمد میں (48.19فیصد) خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ صحبت پور اور اوستہ محمد کے علاوہ بلوچستان کے ایک اور ضلع واشک میں بھی خواتین ووٹرز کا تناسب 47 فیصد سے زیادہ47.13 فیصد ہے۔رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع جن میں 47 فیصد سے زیادہ خواتین ووٹرز ہیں، ان میں ہری پور میں (47.74 فیصد)، لوئر کوہستان میں (47.56فیصد)، ایبٹ آباد میں (47.47فیصد) اور کرک میں (47.01فیصدخواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں رپورٹس کے مطابق ملک کے 32 اضلاع میں اب بھی مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان بڑا فرق ہے جن میں سے 20 پنجاب میں 7 سندھ میں ، 4 خیبر پختونخوا میں اور ایک بلوچستان میں ہیں۔فہرست میں لاہور 3 لاکھ 90 ہزار 783 ووٹرز کے فرق کے ساتھ سرفہرست ہے اس کے بعد فیصل آباد 3لاکھ 79 ہزار 906، رحیم یار خان 2 لاکھ 54 ہزار 711، گوجرانوالہ 2 لاکھ 51 ہزار 145، پشاور میں 2 لاکھ 22 ہزار 417، قصور 2 لاکھ 20 ہزار 786، شیخوپورہ 2 لاکھ 8 ہزار 786 اور سیالکوٹ میں 2 لاکھ 7 ہزار 875 ووٹرز کا فرق ہے جبکہ جن اضلاع میں فرق ایک لاکھ سے زیاد ہے ان میں ملتان، بہاولنگر ، اوکاڑہ، بہاولپور، وہاڑی، کراچی-وسطی، کورنگی، کراچی-ایسٹ، مردان، کیماڑی، ساہیوال، سوات، مظفر گڑھ، کوئٹہ، جھنگ، مالا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چارسدہ، ڈیرہ غازی خان، کراچی-جنوبی اور نارووال شامل ہیں۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.