قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کا پاسپورٹ کی تیاری میں تاخیر پراظہار تشویش

اسلام آباد( آن لائن)قومی اسمبلی داخلہ کمیٹی نے پاسپورٹ کی تیاری میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی سفارش کی ہے کمیٹی نے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو اتھارٹی بنانے کے حوالے سے وزارت خزانہ سے جواب طلب کرلیا۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری داخلہ خرم علی آغاچیف کمشنر اسلام آباد ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں وزرات داخلہ کا شہریت کے قانون میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا بل کے متن کے مطابق کسی بھی غیرملکی کے بچے کی پیدائش پر بھی پاکستانی شہریت نہیں دی جائیگی کمیٹی نے متفقہ طور پر بل پاس کر دیا ہے۔کمیٹی کے تمام ممبران کی بجلی چوری کے معاملے پر پولیس کو اختیارات دینے کی مخالفت کردی اس موقع پر سیکرٹری توانائی نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام بہت ضرورہے حکام نے بتایا کہ اس وقت 1.8ٹریلین کی ریکوری کرنی ہے جو نہیں ہو پارہی رکن کمیٹی زرتاج گل نے کہا کہ میرے علاقے میں بجلی چیکنگ کی آڑ میں لوگوں پر حملہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کے پاس بجلی چوری کے معامالات میں اختیار نہیں ہونا چاہیے رکن کمیٹی نبیل گبول نے کہا کہ کراچی میں صرف بلڈنگ کے واٹر آپریٹر کو گرفتار کیا گیا اور تین ماہ بعد جیل میں ہی مر گیا انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی زیادتی ہے۔ پہلے بھینس چوری کے مقدمات ہوتے تھے اب بجلی چوری کے مقدمات درج ہو رہے ہیں اجلاس میں وزارت قانون کے حکام نے بتایا کہ ڈسکوز کے آفیسر کی درخواست پر پولیس کارروائی کر سکتی ہے پولیس ڈسکوز کے آفیسر کے ساتھ ملکر کارروائی کرے گی چیرمین کمیٹی نے بل کے معاملے پر سیکرٹری توانائی کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا

اجلاس میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پورا سال کوشش کی کہ کسی طریقے سے وزارت خزانہ سے پیسے لے لیں انہوں نے کہا کہ 20 سال پرانی مشینوں کو استعمال کیا جا رہا تھا اور پہلے ہر روز 75 ہزار پاسپورٹس بننے آتے تھے جبکہ صلاحیت 22 ہزار کی تھی مگر اب ہمارے پاس 25 پرنٹرز ہونے سے صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری میں بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا ہے جبکہ ارجنٹ کیٹگری میں 1 لاکھ 70 ہزار کا بیگ لاک ہے اور آئندہ دو سے تین ہفتوں میں بیگ لاک ختم ہوجائے گا انہوں نے بتایا کہ ای پاسپورٹس کی مشینیں بھی دو نئی آر رہی ہیں ہم نے گزشتہ سال 50 بلین اور اس سال اب تک 20 بلین کما کر دیا انہوں نے کہا کہ ہمیں ملتا بہت کم ہے اور ہمارے پاس فنڈز کی شدید قلت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اتھارٹی کی کوشش کی لیکن وزارت خزانہ نے مخالفت کی ہمیں ٹارگٹ تو دیا جاتا ہے لیکن ہمیں فنڈز نہیں دئیے جاتے ہیں کمیٹی ریونیو شئیرنگ فارمولہ میں ہماری مدد کرے ۔چیرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر محکمہ پاسپورٹ اتنا ریونیو دے رہا تو ان کو اخراجات بھی ملنے چاہیے انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کو الگ سے ایک اتھارٹی بنائی جائے یا اس کو نادرہ میں لے جائیں رکن کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پاسپورٹس کی تاخیر کی وجہ سے ہمارے سٹوڈنٹس بہت متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ایسا طریقہ کار ہے کہ سٹوڈنٹس اور مریضوں کو پاسپورٹس جلدی جاری ہو سکیں رکن کمیٹی زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان کا پاسپورٹ لیبیا اور بنگلہ دیش سے بھی نیچے جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ اس سال سب سے زیادہ شرمندگی کی صورتحال پاسپورٹس کے دفاتر کے باہر ہوئی انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کی پارلیمانی لیڈر ہوں مجھے میرے پاسپورٹ سے محروم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آپ سے ہم سوال کرتے ہیں آپ ہمیں جواب تک دینا پسند نہیں کرتے ہیں آپ کو کون احکامات دیتا ہے کہ آپ ہمارے نام پی سی ایل میں ڈالیں انہوں نے استفسار کیا کہ آج تک کتنے ڈاکووٴں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ایٹمی قوت تو ہیں لیکن ہمارے پاس پاسپورٹ چھاپنے کا کاغذ نہیں ہے انھوں نے کہا کہ میں عمرہ کرنا چاہتی ہوں مجھے روکنے والے یہ کون ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب یہ 50 بلین کما کر دیتے ہیں تو ان کا حق ہے ان کے حقوق دئیے جائیں رکن کمیٹی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ان سوالات کے جواب چئیرمین کمیٹی دیں یہ ڈی جی صاحب سے اوپر کی بات ہے رکن کمیٹی نبیل گبول نے کہا کہ میرے لیے باعث شرمندگی ہے کہ اراکین اسمبلی کو بھی پاسپورٹ نہیں مل رہا ہے رکن کمیٹی حنیف عباسی نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو کم از کم پاسپورٹس تو دیں انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو کل بلایا جائے ڈی جی ایف آئی اے نے مجھے بھی جواب دینے کی زحمت نہ کی رکن کمیٹی سحر کامران نے کہا کہ بیگ لاک کو ختم کرنے کے لیے آپ کے پاس کیا حکمت عملی ہے رکن کمیٹی قادر پٹیل نے کہا کہ اگر ریونیو دے رہا ہے تو اس کو علیحدہ اتھارٹی بنایا جائے انہوں نے ڈی جی پاسپورٹ سے استفسار کیا کہ آپ کے آتے ہی یہ بیگ لاک کیوں سامنے آگیا ہے انہوں نے کہا کہ مشینری لینے کے لیے پیپرا رولز میں ادارے پھنسے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مشینوں کی خریداری کی لاگت کے حوالے سے بھی آگاہ کریں

جس پر ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ کورونا کے بعد پاسپورٹس کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پرنٹرز کے لیے ہم نے لوکل نہیں انٹرنیشنل ٹینڈر کیا تھا انہوں نے کہا کہ جرمنی کے پرنٹرز دنیا میں سب سے جدید ہیں انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں 4 ہزار پاسپورٹس پراسس کیے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب میں نے عہدہ سنبھالا 15 لاکھ کا بیگ لاک تھاہم نے آ کر بیگ لاک ختم کیا ہے انہوں نے کہا کہ جرمنی کے پرنٹرز سستے اور ان کی پرنٹنگ صلاحیت زیادہ ہے جس پر چئیرمین کمی نے استفسار کیا کہ بیک لاک کب تک ختم ہوگا انہوں نے کہا کہ آپ ایف آئی اے اور دیگر کا ملبہ اپنے کندھوں پر کیوں لے رہے ہیں اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ نے 15 دسمبر تک ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیگ لاک صفر کرنے کی یقین دہانی کرائی سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ہمارے دل میں تمام اراکین اسمبلی کے لیے بہت عزت ہے، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ جو جو فنڈنگ مانگی گئی ہم نے ان کو فراہم کر دی انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اتھارٹی کا آئیڈیا وزارت خزانہ نے رد کر دیا ہے وزارت خزانہ کا خیال تھا کہ اس سے ان کو ریونیو میں شئیر نہیں ملے گا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ہم نے وزارت خزانہ کو ریونیو کی یقین دہانی بھی کروائی وہ نہ مانے رکن کمیٹی نے کہا میٹنگ میں وزارت خزانہ کے نمائندوں کو بلایا جائے چئیرمین کمیٹی کی وزارت خزانہ کے نمائندے کو بلانے کی ہدایت کی ہے اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ہمارے پاس جب جب عدالتی احکامات آئے ہم نے عمل درآمد کیا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ آپ اس چیز کے گواہ ہیں کہ ہم تمام اراکین سے تعاون کرتے ہیں رکن کمیٹی نے کہا کہ ڈی جی پاسپورٹ بولیں کہ ان کو ایف آئی اے کام نہیں کرنے دے رہا ہے ہم اس کمیٹی کے بعد ڈی جی پاسپورٹ آفس جائیں گے

جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ میٹنگ تک ہمارے اراکین کو بلیو پاسپورٹس جاری کیے جائیں رکن کمیٹی نے کہا کہ ڈی جی پاسپورٹ نے بہت تعاون کیا میں ان کے پاس گیا بھی پاسپورٹس کے اجراء میں رکاوٹ ایف آئی اے ہے ۔اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ/آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر صورتحال میں اسلام آباد پولیس نے خصوصی ڈیوٹیاں کی ہیں جبکہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاء اینڈ آرڈر صورتحال میں 31 پولیس اہلکار زخمی ایک شہید ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ 11 ماہ میں 348 وی وی آئی پی موومنٹس کو سیکورٹی دی گئی انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2024 سے 7 نومبر تک 2773 سٹریٹ کرائم رجسٹرڈ ہوئے جبکہ اسی عرصہ کے دوران 2023 میں 3417 کیسز مجموعی طور پر رونما ہونے ہیں ، آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو ہم اے آئی کی مدد سے سافٹر وئیر استعمال کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں وارداتیں کرنے والے 31 گینگز کو ہم نے سمارٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ہے انہوں نے بتایا کہ 2.3 ملین کا ڈیٹا بینک ہم نے دیگر صوبوں کے ساتھ اینٹگریٹ کیا ہے انہوں نے بتایا کہ ڈولفن، ابابیل، سمارٹ کار، مارگلہ ٹریل، سٹی واچرز میں 2 ہزار اہلکار پیٹرولنگ کر رہے ہیں،ہم نے تفتیش کے حوالے سے تمام تر سیکشنز کو الگ الگ بنایا ہے، آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ 4 بینکوں ڈکیتیوں میں 2 افراد جاں بحق 12 زخمی ہوئے10 ٹیمز کی مدد سے ڈکیت کو پکڑا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 1100 پرائیویٹ کیمرے اور 3100 سیف سٹی کے کیمروں کی انسپکشن کی گئی انہوں نے بتایا کہ 9 لاکھ سے زائد افراد کو پچھلے ایک سال میں خدمات دی گئی ہیں۔اعجاز خان

Comments are closed.