امریکی غلامی کیخلاف جنگ لڑنے والے امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے طنزیہ وار کرتے ہوے کہا ہے کہ امریکی غلامی کیخلاف جنگ لڑنے والے امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں۔تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف گامزن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں کہا ہے کہ فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں

، صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاوٴں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا، صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈا پور اور پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی میں سب نے اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے، گنڈاپور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلیٰ ماننے کو تیار نہیں اور نہ ہی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے، نند بھاوج میں الگ سے پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف گامزن ہے، سہولت کاری اور کوچ کی عدم موجودگی پر کوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں، جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے۔

Comments are closed.