پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹنٹ جنرل محمد اویس دستگیر کی چین کی پیپلز لبریشن ارمی کے کمانڈر جنرل لی چیاوٴ منگ سے ملاقات
پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کی جانب سے کراچی میں دہشت گردی حملوں میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(آن لائن ) پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹنٹ جنرل محمد اویس دستگیر کی چین کی پیپلز لبریشن ارمی کے کمانڈر جنرل لی چیاوٴ منگ سے ملاقات کی ۔ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر اور جنرل لی چیاؤمنگ کی ملاقات کی ہے۔ائی ایس پی آر کے مطابقملاقات پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز بیجنگ میں ہوئی۔ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال اور دو طرفہ عسکری تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کی جانب سے کراچی میں دہشت گردی حملوں میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔
چیف آف جنرل سٹاف لیفٹنٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے غیر متزلزل عزم کا ارادہ کیا۔ چینی فوج کے کمانڈر کی جانب سے چینی شہریوں کی سیکیورٹی میں اضافے کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا گیا۔ پی ایل اے کمانڈر نے پاکستان کے لیے مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔چین عسکری حکام نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے پاک فوج کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔دونوں جامب سے خطے کے امن اور ترقی کے خلاف کام کرنے والے مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔دفاعی تعاون کے حوالے سے دیگر شعبوں پر بھی غور کیا گیا ۔ فوجی تربیت، آلات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔باہمی تجربات کے استفادے اور رابطوں کو بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی میکنزم کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments are closed.