راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف سید عاصم منیر سے آسٹریلیا کے چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹورٹ نے ملاقات کی اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی وعالمی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلیا کے چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹورٹ نے پیر کے روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں پر انہوں نے شہداء کی یاد گار پرحاضری دی اور پھول چڑھائے
۔شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ،آسٹریلین آرمی چیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،ترجمان کے مطابق ، آسٹریلین آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ،پاک آسٹریلیا عسکری قیادت کا باہم دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگرکیا ،جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاک آسٹریلیا مضبوط،دوطرفہ تعلقات،امن اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے،
دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیااور علاقائی اور عالمی امن کے لیے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹورٹ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ،آسٹریلین آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
Comments are closed.