سموگ کے پیش نظر پنجاب کے تمام اضلاع میں سکولز بند کرنے کا فیصلہ

لاہور( آن لائن )ملک میں بڑھتے ہوئے سموگ کے پیش نظر پنجاب کے تمام اضلاع میں سکولز بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا،فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیاگیا، سموگ کے باعث الرجی اور آنکھوں میں انفیکیشن پھیلنے شروع ہوگیا ،تمام سرکاری اور نجی سکولز 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔ترجمان صوبائی تعلیم نور الہدیٰ کے مطابق وزیر تعلیم نے اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کے پیش نظر تمام اضلاع میں سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیمی نقصان کا احساس ہے مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام انتہائی مجبوری میں اٹھا رہے ہیں اس کا مقصد بچوں کو مہلک اثرات سے بچانا ہے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو بھی شعور کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں۔ انسداد سموگ کیلئے جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم از کم وہ تو کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلئے اقدامات کر رہی عوام بھی اس حوالے سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل سٹریٹیجی پر جلد لا رہے ہیں۔ تمام سرکاری اور نجی سکولز 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔

Comments are closed.