لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات

اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز کو این ایف سی انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردیا،وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مشاورت سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز کو 90 روز کے لئے قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معظم اعجاز اس سے قبل ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں

Comments are closed.