اسلام آباد(آن لائن)بھارت کے چیمئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلی اور وزیراعظم شہبازشریف نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم نے وطن واپسی پر اہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ امور، پاکستان کرکٹ بورڈ، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو بلایا جائے گا، آئی سی سی کو بھارت کا لکھا گیا گیا خط اور پاکستان کے ممکنہ جواب کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کا تمام سٹیک ہولڈرز سے وسیع تر مشاورت کا فیصلہ سامنے آیا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلی وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی پر اہم اجلاس بلایا جائے گا۔
اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، وزارت بین الصوبائی رابطہ امور، پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں وزارت خارجہ, وزارت داخلہ سے بھارتی ٹیم کی پاکستان نہ ا?نے پر رائے لی جائے گی، تمام فریقین کی مشاورت اور تجاویز کے بعد حکومتی سطح پر فیصلہ کیا جائے گا، پی سی بی تمام متبادل تجاویز اجلاس میں رکھے گا، آئی سی سی کو بھارت کا لکھا گیا گیا خط اور پاکستان کے ممکنہ جواب کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں بھارتی ٹیم کے نہ آنے کی صورت میں متبادل ٹیم کو بلانے سمیت تمام دستیاب آپشنز کا جائزہ لیا جائے گا، پی سی بی نے اعلی سطح کے اجلاس کے لیے اپنی سفارشات کی تیاری شروع کردی ہے۔
Comments are closed.