توہین الیکشن کمیشن ، فواد چوہدری نے تیسری بار الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(آن لائن ) توہین الیکشن کمیشن ،پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے تیسری بار الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی ،الیکشن کمیشن نے تحریری طور پر معافی نامہ جمع کرنے کی ہدایت کردی ،کیس کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔منگل کو پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی دوران سماعت فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور توہین الیکشن کمیشن کے تیسرے کیس میں بھی معافی مانگ لی جس پر الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی اس موقع پر فواد چوہدری نے کمیشن کو استدعا کی کہ اس سے پہلے بھی دو کیسز میں معافی مانگ چکا ہوں انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کے دہشت گردی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں جس پر ممبر کمیشن نے کہاکہ آپ تحریری جواب جمع کرائیں فواد چوہدری نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی توہین کا معاملہ تو معافی تلافی پر ختم ہوجاتا ہے جس پر ممبربلوچستان نے کہاکہ ایسے تو پھر روز توہین ہوتا رہیگا اس موقع پر فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آ پ تو جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ آپ کا اور میرا علاقہ بھی ایک ہے اس موقع پر الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت دس دسمبر تک ملتوی کردی۔۔۔

Comments are closed.