اسلام آباد (آن لائن) خدشات ختم ہوگئے، سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات اور بنچز کی تشکیل کا معاملہ پر پیش رفت ہوگئی ہے اور کل جمعرات سے آئینی بنچ آئینی درخواستوں کی سماعت کا آغاز کرے گا۔منگل کوجسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی نے آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے، آئینی بنچ کی ججز کمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹہ جاری رہی، میٹنگ میں اس ہفتے میں آئینی مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے، کمیٹی میٹنگ جسٹس جمال مندوخیل کی چائنہ سے واپس آنے کے بعد بلائی گئی، جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی، ذرائع جا کہناہے کہ کمیٹی میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا، ہر درخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا
، واضح رہے کہ اس سے پہلے ائینی بینچ کی تشکیل اور دیگر حوالوں سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا اور یہ کہا جا رہا تھا کہ ابھی تک ائینی بینچ کی تشکیل ہونے کے باوجود مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا ہے جس میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے ان سارے معاملات کو دیکھتے ہوئے ائینی بینچ کے سربراہ نے کمیٹی کو فعال کرتے ہوئے اجلاس طلب کیا اور پھر تمام تر مقدمات کے حوالے سے جائزہ لیا ہے اور رواں ہفتے سے مقدمات کی سماعت کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے موجود مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کیا جا رہا ہے جبکہ 26 ویں ائینی ترامیم کے خلاف انے والی ائینی درخواستوں کو ان کی باری پر سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
Comments are closed.