اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ پرپی ٹی آئی نے 21 اکتوبر 2024 کے فیصلے کے خلاف دوسری نظرثانی درخواست دائر کر دی ۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر کا فیصلہ یکطرفہ طور پر دیا، درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے مزیدکہاگیاہے کہ سپریم کورٹ کے 13 جنوری اور 21 اکتوبر کے فیصلوں کے خلاف اپیل منظور کی جائے، پی ٹی آئی کی نظرثانی درخواست پر دوبارہ سماعت کی جائے، اس سے پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف تے درخواست دائر کی تھی اب یہ دوسری نظر ثانی اپیل ہے جو دائر کی گئی ہے۔
Comments are closed.