وزیرِ اعظم کی باکومیں صدریو اے ای، محمد بن زاید النہیان‘ترکیہ کے صدر طیب ایردوان، خاتون اول امینہ ایردوان،برطانیہ اور ازبکستان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں
باکو(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان‘ترکیہ کے صدر طیب ایردوان، خاتون اول امینہ ایردوان،برطانیہ اور ازبکستان کے وزرائے اعظم سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دوطرفہ دلچسپی ،علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقاتوں میں تجارت، ماحولیاتی تبدیلی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی کانفرنس آف پارٹیز (COP-29) کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔وزیرِاعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان-متحدہ عرب امارات کے مابین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی۔وزیرِ اعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان سے بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ترکیہ پاکستان کے ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی ۔۔وزیرِ اعظم کی برطانیہ کے وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر (Sir Keir Starmer) سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی۔وزیرِ اعظم کی ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیویف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے ملاقات میں وسط ایشیائی ممالک اور پاکستان میں گلیشیئرز و آبی وسائل کے تحفظ پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاجکستان اور ازبکستان سے مواصلاتی روابط کو وسعت دینے پر گفتگوکی گئی جبکہ نیپال کے صدر رام چندر پاؤڈیل اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات میں جنوبی ایشیاء میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، بلند ہوتی سطح سمندر کے خطرات اور جنگلات کے تحفظ پر گفتگوکی گئی۔ ان رہنماؤں نے بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگوکی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
Comments are closed.