جنرل ساحرشمشادمرزا کی قطر کے نائب وزیراعظم ‘وزیر دفاع‘ور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے الگ الگ ملاقات
دوحہ (آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کے سرکاری دورے کے موقع پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی اور قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے الگ الگ ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران علاقائی صورتحال اور پیش رفت سمیت باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ قطری قیادت نے علاقائی استحکام کو یقینی بنانے میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا، قبل ازیں قطر کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Comments are closed.