بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بم کا شکار‘ ایک میجر اور ایک حوالدار شہید

ہرنائی (آن لائن)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے ۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم کا شکار ہوگئی جس سے ایک میجر اور ایک حوالدار شہید ہوگئے ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر، ضلع ہرنائی میں آپریشن کیا گیا۔ میجر محمد حسیب کی قیادت میں سیکورٹی فورسز کی ٹیم معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر علاقے میں پہنچی۔

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم کا شکار ہوئی۔ دھماکے کے نتیجے میں بہادر افسر میجر محمد حسیب اور ایک ساتھی شہیدہوگئے۔ دیگر شہداء میں بارکھان کے حوالدار نور احمد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ‘ بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.