وزیراعظم کا میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فوج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

Comments are closed.