پی ٹی آئی کو مزید 9 مئی جیسے واقعات کی اجازت نہیں دی جائے گی، شرجیل میمن

کراچی (آن لائن)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 9 مئی جیسے واقعات کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، یہ نہیں ہوسکتا بسوں اور ایمبولینسز کو آگ لگائیں، کسی کو تخریب کاری کی اجازت نہیں دیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو کال دی ہے، میراسوال ہے کہ عمران خان نیکال کس چیز پردی ہے، پی ٹی آئی پوری دنیا میں رونا رو رہی ہے، انہیں کچھ ایکسٹینشن پر بھی اعتراضات ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ کیا یہ وہ بانی پی ٹی آئی نہیں جس نے خود بھی ایکسٹینشن دی تھی، آپ پھر لوگوں کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں، لندن میں قاضی فائز،خواجہ آصف سیبدتمیزی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ آپ کی کال پر پاکستان سے لوگ باہر نہیں نکلے، آپ کی کال کو لوگوں نے سنجیدہ لینا بند کردیا ہے۔

Comments are closed.