وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلی عسکری و سول قیادت اور صوبائی وزراء اعلی شرکت کرینگے ۔اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان بھی شرکت کرینگے۔ ایپکس کمیٹی اجلاس میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔اینٹلی جنس بیسڈ اپریشنز کے نتائج بارے آگاہ کیا جائے گا ۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلیے اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

Comments are closed.