سوشل میڈیا کے نوجوان بھی 24 نومبر کیلئے تیاری پکڑ لیں‘علیمہ خان

راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کیلئے بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ آپ لوگوں نے ملک چھوڑ کر نہیں جانا، سوشل میڈیا کے نوجوان بھی 24 نومبر کیلئے تیاری پکڑ لیں‘کراچی اور کوئٹہ کے لوگ اپنے صوبوں میں احتجاج کریں‘ارکان قومی وصوبائی اسمبلی آگے ہوں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ کل کا جو بانی پی ٹی کا پیغام تھا، اس کے آج پہلوؤں کو اجاگر کیا،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کیلئے کھڑی ہو، نوجوان نسل کیلئے بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ آپ لوگوں نے ملک چھوڑ کر نہیں جانا۔ علیمہ خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے، 24 نومبر کی تاریخ انتہائی اہمیت کی حامل ہے

، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں شروع کر دیں،بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ ابھی سے گھروں میں بیٹھ کر منصوبہ بندی شروع کردیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے نوجوان بھی 24 نومبرکیلئے تیاری پکڑ لیں،کراچی اور کوئٹہ کے لوگ اپنے صوبوں میں احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی فائنل احتجاج کی کال ہے،بانی پی ٹی آئی نے آج ساری لیڈر شپ کو براہ راست پیغام دیا کہ 24 نومبر کو احتجاج کامیاب کرائیں، تمام پی ٹی آئی کارکنان 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مستقبل کے لیے جیل میں ہیں۔ علیمہ خان نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں غیر آئینی کام کر کے ہمیں روکنے کی کوشش کریں گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے حکومت کتنے لوگوں کو گرفتار کرے گی؟ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ اس احتجاج میں ارکانِ قومی اور صوبائی اسمبلی آگے آگے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اگر اکیلے ڈی چوک پہنچے اور گرفتار بھی ہوئے تو 24 نومبر کو بھی لوگ پہنچیں گے۔

Comments are closed.