قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

اسلام آباد(آن لائن) قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کا ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت، اپوزیشن لیڈر کا میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کے دفاع کی خاطر جان نچھاور کرنے پر خراج عقیدت عمر ایوب خان کا شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ عمر ایوب خاندفاع وطن کی خاطر دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Comments are closed.