اسلام آباد ( آن لائن ) وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔ خط میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ وی پی این استمعال کر کے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔
Comments are closed.