سپریم کورٹ میں انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے 3 مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ میں انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے 3 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردی گئی جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20نومبر کو سماعت کرے گا جبکہ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس عقیل عباسی بھی بنچ کا حصہ ہوں گے ۔پی بی 28 کیچ میں ہمل خان نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے پی بی 44 کوئٹہ میں عبیداللہ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے بلوچستان اسمبلی کے ہی حلقہ پی بی 45 میں علی مدد جتک نے اپیل دائر کر رکھی ہے ۔سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک کو حکم امتناع پر بحال کر رکھا ہے جبکہ الیکشن ٹربیونل نے علی مدد جتک کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔

Comments are closed.