امریکا ،کینیڈا سے آنیو الے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں شاندار تقریب

لاہور (آن لائن) سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کر شرکت کرنے کیلئے امریکا اور کینیڈا سے آنے والے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں شانداراور تاریخ ساز تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تاریخ ساز تقریب کا اہتمام فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)پنجاب ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی آن انٹر فیتھ ہارمنی ، کرسچن بزنس مین فیلو شپ اور اللہ والا ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا۔سردار جسبیر سنگھ بوپا رائے کی قیادت میں سکھ یاتریوں کے وفد کو پاکستان لانے میں صدر پاک کینیڈا بزنس فورم بشریٰ رحمن نے اہم ترین کردار ادا کیا،تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان تھے۔ تاریخ ساز تقریب کا انعقاد صدرکرسچن بزنس مین فیلو شپ سلیم شاکرکی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوا۔

تقریب میں صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑاہ ، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور وانسانی حقوق سونیا عاشر،قائم مقام صدر( ایف پی سی سی آئی)قراةا لعین ،نائب صدر و ریجنل چیئرمین ( ایف پی سی سی آئی) ذکی اعجاز ،نائب صدر زین افتخار ،چیئرمین اللہ والا ٹرسٹ شاہد لون،سیکرٹری جنرل کرسچن بزنس مین فیلو شپ سہیل عالم،نائب صدر تیمور سندھو ،چیف ایڈوائزر جیمز نواب ،ایگزیکٹو ممبر صائمہ سموئیل ،ایگزیکٹو ممبر ویمن چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری سلومی شیرون ،چیئر مین پاکستان فیبرک نٹ ویئر ایسوسی ایشن محمد پرویز مہدی ، صدر امجد فاروق امجد اور سیکرٹری جنرل محمد عتیق سمیت ہندو، سکھ ، عیسائی اور مسلمان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سکھ یاتریوں کی گورنر ہاؤس آمد پر بڑے جوش وخروش سے پرتپاک استقبال کیا گیا ،مہمانوں کو گلاب کے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پرمنوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،اس دواران روایتی پنجابی بھنگڑا بھی ڈالا گیااور گھوڑا ڈانس بھی پیش کیا گیا۔بعد ازاں سکھ یاتریوں کو بگھیوں پر بیٹھا کر پنڈال تک لایا گیا ۔

امریکا اور کینیڈا سے آنے والے سکھ یاتریوں نے پاکستان میں ملنے والے پروٹوکول پر اظہارِ تشکر کیا اور پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔سکھ یاتریوں کے وفد کی قیادت کرنے والے سردار جسبیر سنگھ بوپا رائے نے پاکستان پہنچنے پر تاریخ ساز والہانہ استقبال اور بے مثال محبت ملنے پرپنجاب حکومت ،گورنر پنجاب ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)پنجاب ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی آن انٹر فیتھ ہارمنی ، اللہ والا ٹرسٹ اور کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)پنجاب ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی آن انٹر فیتھ ہارمنی کے کنونیئراور کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکرنے سکھ یاتریوں کے وفد کو پاکستان لانے پر صدر پاک کینیڈا بزنس فورم بشریٰ رحمن کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے بین المٰذاہب ہم آہنگی کے ذریعے عالمی امن قائم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Comments are closed.