رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سرپلس دے گی: عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے پہلی سہ ماہی میں خسارے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی اورآفیشل ڈاکومنٹ بھی جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سرپلس دے گی۔ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے خسارے کی رپورٹ ٹھیک نہیں ہے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف جلد رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے کواٹر میں 40 بلین کا سرپلس دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب پہلے کواٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے اور پنجاب حکومت کی 200 ارب کی سرمایہ کاری ہے۔ایک میٹنگ میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے جو خسارے کی رپورٹ آرہی ہے وہ غلط ہے اسکو ٹھیک کردیا جائے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کاجھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ مریم نواز کی حکومت نے 1952 کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادا قرض صفر کردیا ہے۔ مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد پنجاب کے قرضوں میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔ میڈیا ملکی معیشت پر من گھڑت خبروں سے گریز کرے۔

Comments are closed.