24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے، نواز شریف

لندن (آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے۔ احتجاج کی کال دینے والے انشاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہفتہ کو اپنی بیٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے۔

Comments are closed.