حکومت کی جانب سے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری
شہداء کے مجسموں کو توڑنے اور پاک فوج کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسا رہے ہیں ،موٹروے پرٹول پلازوں کوآگ لگائی جا رہی
شواہدسامنے آگئے ، بانی پی ٹی آئی اور انکے حواری معافی مانگیں ،کیسز جلد نمٹا کر مجرمان کوکٹہرے میں لا یا جائے ، عطا تارڑ
لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سانحہ 9 مئی متعلق سی سی ٹی وی کے شواہد قوم کے سامنے پیش کر دیئے ۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن پارٹی پرچم اٹھائے ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج اور توڑپھوڑ کر رہے ہیں، شہداء کے مجسموں کو توڑنے اور پاک فوج کی گاڑیوں پر ڈنڈے برسا رہے ہیں ،موٹروے پرٹول پلازوں کوآگ لگائی جا رہی ہیے ،جی ایچ کیو کے دروازے پر توڑ پھوڑ کی اورپتھراؤ کیا ۔جناح ہاؤس میں داخل ہوگئے اور آگ لگانے کے ساتھ ساتھ لوٹ مار کی گئی ۔وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،تحریک انتشار کے لوگ اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی رٹ لگاتے رہے کہ ہمارے لوگ نہیں تھے
،ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کئے۔عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار کے سرکردہ رہنما 9 مئی کے حملوں میں ملوث تھے، پی ٹی آئی عہدیداروں کو 9 مئی کے لئے ہدایات دی گئیں، پی ٹی آئی نے حساس تنصیبات پر حملے کئے، شہدائکی یادگاریں مسمار کیں، 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز موجود ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے صاف ظاہر ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث تھے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انتشار اور فساد پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، لوٹ مار کرنا، چوری چکاری کرنا پی ٹی آئی کا منشور ہے، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے،یہ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد سامنے لائے،تمام شواہد آپ کے سامنے ہیں۔کیا بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے حواری قوم سے معافی مانگیں گے؟ عطا تارڑ نے کہا کہ قومی تشخص اور دفاعی تنصیبات کو جو نقصان پہنچایا گیا، کیا یہ اس کا خمیازہ بھگتنے کو تیار ہیں؟ میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مکروہ حرکت نہ کر سکے،سی سی ٹی وی فوٹیج اور تمام ریکارڈ محفوظ ہے، اسے بدلا نہیں جا سکتا،ان لوگوں کی حرکات سب کے سامنے ہیں، انہوں نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام شواہد قوم کے سامنے لے آئے ہیں، تحریک انتشار قوم سے معافی مانگے، 9 مئی کے زیر التواء کیسز کا جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہئے، ان ملزمان نے دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے
، یہ آج بھی اسی مائنڈ سیٹ پر عمل پیرا ہیں، یہ آج بیرونی مداخلت کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نو مئی کو حملہ آوروں نے ملک دشمن کا خواب پورا کیا ۔ لوٹ ما رکی گئی جوکہ پی ٹی آئی کا منشور ہے ۔ پر تشدد واقعات کے تمام تر شوائد قوم کے سامنے آچکے ، کیسز کے فیصلے اب جلد ہونے چاہیے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہوں نے کہا عمران خان اور ان کے حواریوں نے ہر قدم ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے اٹھایا، ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کیے، ان حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔انہوں نے ملک دشمن کا خواب پورا کیا ۔ انہوں نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے پیغامات موجودہیں، پی ٹی آئی عہدیداروں کو9مئی کیلئے ہدایات دی گئیں، یہ ایسا بیانیہ بنانا چاہتے تھے کہ مشتعل ہوکر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جائے، یہ کہتے ہیں کہ ہم نے حملہ نہیں کیا،تو کیا جنوں نے یہ واقعات کیے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کے ریکارڈ کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور نہ اسے مٹایا جاسکتا ہے، 9 مئی کو نقصان قومی سلامتی کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کے تمام شواہد ان ویڈیوز میں عوام کے سامنے آچکے ہیں، اب 9 مئی کے کیسز کا فوری طور پر فیصلہ ہونا چاہیے ۔
Comments are closed.