اسلام آباد(آن لائن) مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے 4 مطالبات پیش کردیئے ہیں جن میں خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، مینڈیٹ کی واپسی، آئین و قانون کا نفاذ اور افغانستان سے تجارت کی بحالی شامل ہے اورکہا ہے کہ عمران خان نے کال دی ہے کہ اپنی حقیقی آزادی کیلئے پوری قوم نکلے گی، پاکستان میں آئین عملا معطل ہے، نا پارلیمان اور نا عدالت کی کوئی حیثیت رہی ہے، اس وقت ملک عملًا جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے‘ہمارا پہلا مطالبہ ہے عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
ایک بیان میں اسدقیصر نے کہا کہ آپ نے دیکھ لیا پاکستان میں آئین عملا معطل ہے، نا پارلیمان اور نا عدالت کی کوئی حثیت رہی ہے، اس وقت ملک عملا جنگل کا نظارہ پیش کر رہا ہے، جس کے پاس طاقت ہے جس کے پاس ڈنڈا ہے اس کے پاس اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان جو سب سے معتبر ادارہ ہوتا ہے اس پر حملہ ہوتا ہے، ایم این ایز کو گرفتار کیا جاتا ہے، ہمارے لیڈر کو جو جیل میں رکھا گیا ہے کوئی ایسا کیس نہیں ہے جس میں اسکو اندر رکھا جائے، کسان رل رہا ہے، انڈسٹری بند ہو رہی ہے، ملک میں کوئی سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہے۔ اسد قیصرنے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے عمران خان سمیت تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔دوسرا مطالبہ ہے کہ جو ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اسکو واپس کیا جائے۔تیسرا ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا نفاذ کیا جائے۔چوتھا ہمارا مطالبہ ہے جو افغانستان کے ساتھ ہمارے تجارت کو بند کیا گیا ہے اسکو بحال کیا جائے۔
Comments are closed.