آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی ،دوسرے ٹی 20 میں بھی پاکستان کو شکست

سڈنی (آن لائن)آسٹریلیا نے آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی ، دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی۔آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 147رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پوری ٹیم 134رنز پر ڈھیر ہوگئی،کیچ چھوڑنے کاریکارڈ بناڈالا۔سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری، جب بابر اعظم 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 15 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان محمد رضوان تھے جو 26 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد نائب کپتان سلمان علی آغا بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تھا، تاہم حارث رؤف نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گری، یہ وکٹ سفیان مقیم کے حصے میں آئی جبکہ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 95 رنز گری، گلین میکسویل 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کا شکار بنے۔پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 115 رنز پر گری، حارث رؤف نے ٹم ڈیوڈ 18 رنز پر کو آؤٹ کیا جبکہ ساتویں وکٹ 139 رنز پر گری، یہ وکٹ بھی حارث رؤف کے حصے میں آئی۔آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 146 رنز پر گری، ایرن ہارڈی 28 رنزبنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ نویں وکٹ بھی 146 رنز پر گری، وہ بھی عباس آفریدی کے حصے میں آئی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے 3 اور سفیان مقیم 2 وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسیب اللّٰہ کی جگہ سفیان مقیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Comments are closed.